بھارت اور افغان طالبان رجیم کا گٹھ جوڑ فاش ہونے پر مودی سرکار کا نمائندہ تِلملا اٹھا

فتنۃ الخوارج اور فتنہ الہندوستان افغان طالبان کی مہیا کی گئی جگہ، معاونت اور بھارتی سرپرستی میں پنپ رہے ہیں

افغان طالبان رجیم اور بھارت کا گٹھ جوڑ فاش ہونے پر بھارتی وزارتِ خارجہ کا نمائندہ  تِلملا اٹھا۔ پاک فوج کے ترجمان کے ’افغان طالبان انڈیا کے ایک ڈی این اے ‘ والے بیان پر مودی سرکار لاجواب ہوگئی۔

صحافی کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بارے میں  سوال پر نمائندے نے اسے فرسٹریشن کہہ کر ٹالنے کی کوشش کی  ۔

یاد رہے کہ افغان طالبان کے وزیر نے بھارت کے دورے میں دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان اور  انڈیا کا   ڈی این اے ایک ہے ۔

اپنی پریس کانفرنس کے دوران  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کھل کر واضح کیا تھا کہ ہمِیں معلوم ہے کہ افغان طالبان اور بھارت دہشتگردی فروغ دینے کے معاملے میں ایک ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دونوں ممالک کا گٹھ جوڑ واضح کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اور افغان طالبان رجیم کا ڈی این اے ایک ہی ہے ۔  بھارت مسلمانوں کو مارتا ہے تو دہشتگردوں کی سرپرست افغان طالبان رجیم  اسلام کو ہی ختم کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی اور آر ایس ایس کا افغان طالبان رجیم کیساتھ تعلق آقا اور غلام کا ہے۔ ہندوتوا نظریہ کے تحت بھارت میں آر ایس ایس مسلمانوں کی عبادت گاہوں اور کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ افغان طالبان رجیم بھارتی آقاؤں کی ایما پر اسلام کا مسخ شدہ چہرہ دنیا کو دکھا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق بھارت کا ہدف خطے میں دہشتگردی کے ذریعے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا ہے ۔ افغان طالبان بھی  دہشتگردگروہوں کو پنپنے کے لیے بھرپور امداد کر رہے ہیں اور اس سے مالی فوائد حاصل کرتے ہیں۔

فتنۃ الخوارج اور فتنہ الہندوستان دونوں افغان طالبان کی مہیا کی گئی جگہ، معاونت  اور بھارت کی  مالی سرپرستی میں افغان سرزمین پر پنپ رہے ہیں۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کا افغان رجیم کے حق میں بیان، دونوں ممالک کی دہشتگردی کی سرپرستی سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی تائید ہے۔

Load Next Story