ہاکی ورلڈکپ کیلیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان

اسکواڈ میں تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈکپ 2026 کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ اور ٹیم مینجمنٹ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد پاکستان دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیج پر مقابلے کے لیے تیار ہے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں تجربہ کار بین الاقوامی کھلاڑیوں اور ابھرتے ہوئے نوجوان باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ:

وقار، محمد عبداللہ، محمد سفیان خان، معین شکیل، عبدالوحید اشرف رانا، عبدالحنان شاہد، زکریا حیات، ارشد لیاقت، عديل لطیف، احمد ندیم، غضنفر علی، عماد شکیل بٹ، محمد حماد الدین انجم، رحمان عبدال، افراز، عمر مصطفیٰ، ابو بکر محمود، علی رضا، عبدالمتان، اور محمد عماد۔

گول کیپرز:

وقار اور علی رضا

ٹیم مینجمنٹ میں ٹیم مینیجر محمد اویس قرنی، ہیڈ کوچ باب جوہان ویلڈہوف (نیدرلینڈز)، اسسٹنٹ کوچ کرسٹوفر جان بوون (برطانیہ)، اسسٹنٹ کوچ عدنان ذاکر اور ویڈیو ٹیکنیشن اشرف سلطان ہوں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے اعلان کردہ اسکواڈ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے نیک خواہشات کا پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کی جدوجہد میں گرین شرٹس کی بھرپور حمایت اور حوصلہ افزائی کریں۔

Load Next Story