سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وزارت خزانہ کا اہم بیان

نئے اور پرانے ملازمین کیلئے 2023 اور2024 والے ایڈہاک ریلیف الاوٴنسز کی شرح مقرر کردی گئی

وفاقی حکومت کی جانب سرکاری ملازمین کے 2 ایڈہاک الاوٴنسز منجمند کر دیے گئے  اور نئے اور پرانے ملازمین کے لیے 2023 اور2024 والے ایڈہاک ریلیف الاوٴنسز کی شرح مقرر کردی گئی، وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کے بنیادی تنخواہوں اور الاوٴنسز میں نظرثانی سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کے 2 ایڈہاک الاوٴنسز منجمند کر دیئے گئے، نئے اور پرانے ملازمین کیلئے 2023 اور2024 والے ایڈہاک ریلیف الاوٴنسز کی شرح مقرر کردی گئی۔

آفس میمورنڈم کے مطابق ایڈہاک ریلیف الاوٴنس کی شرح مزید بڑھنے کے بجائے اسی سطح پر فریز رہیں گی، ایڈ ہاک ریلیف الاوٴنس 2023 اور 2024 کے بارے میں واضح کر دیا گیا۔

ایڈ ہاک ریلیف الاوٴنس2023 پہلے ہی 30 جون 2023 کی سطح پر منجمد ہے، نئے ملازمین کو بھی الاوٴنس بنیادی اسکیل 2022 کے مطابق ملے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق خصوصی تنخواہیں اور متعلقہ الاونسز بھی 30 جون 2026 کی سطح پرمنجمند رہیں گے، گریڈ 1 سے16 تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 35 فیصد الاوٴنس دیا جائے گا۔

گریڈ 17 سے22 کے ملازمین کو 30 فیصد ایڈہاک ریلیف الاوٴنس دیا جائے گا یہ ایڈہاک ریلیف الاونس آئندہ احکامات تک اسی شرح پر منجمند رہے گا۔

آفس میمورنڈم کے مطابق سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف الاوٴنس 2024 بھی بنیادی پیاسکیل 2022 کی بنیاد پرملیگا، گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا 25 فیصد دیا جائے گا۔

گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 20 فیصد تک الاونس دیا جائے گا، یہ الاوٴنس بھی 30 جون 2026 کی سطح پر منجمند رہے گا۔ یکم جولائی 2026 سے بھرتی ملازمین کا الاوٴنس 2024 کے بنیادی پے اسکیل کے مطابق ہوگا۔

Load Next Story