پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام میں اہم پیش رفت
پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ ہیوگو بینک کے پیڈ اپ کیپیٹل میں 1.5 ارب روپے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔
1.5 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری سے ہیوگو بینک کے کمرشل آغاز کی راہ ہموار ہوگئی، ہیوگو بینک کو اسٹیٹ بینک سے ڈیجیٹل ریٹیل بینک کے قیام کی اصولی منظوری حاصل ہے۔
ایس ای سی پی نے کہا کہ پاکستانی اور سنگاپوری سرمایہ کاروں کا کنسورشیم پہلا ڈیجیٹل بینک قائم کر رہا ہے، ہیوگو بینک کے اسپانسرز 60 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے، ہیوگو بینک کی آمد سے پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی شعبے میں کمپٹیشن بڑھے گا۔
ایس ای سی پی نے کہا کہ ہیوگو بینک موبائل اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے برانچ لیس بینکاری سروسز فراہم کرے گا، ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ سے صارفین کو کم لاگت اور تیز رفتار مالیاتی خدمات میسر آئیں گی۔