ججز تقرر سمری کی صدر کی جانب سے منظوری نا دینے کا تنازع شدت اختیار کر گیا
فوٹو فائل
ججز تقرری سمری کی صدر کی جانب سے منظوری نا دینے کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔
صدر مملکت کی جانب سے ججز تعیناتی سمری کی منظوری نا دینے کے خلاف اسلام ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جسے سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر کل وکیل کی درخواست پر سماعت کریں گے، رجسٹرار آفس نے پٹیشن کو نمبر بھی الاٹ کر دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ صدر کو ان کے سیکرٹری کے ذریعے ججز تعیناتی سمری منظوری کی ہداہت کی جائے، 20 اور 21 جولائی کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے مختلف ہائی کورٹس میں ججز تعیناتی کی سفارش کی، جوڈیشل کمیشن نے 19 ججز کی تعیناتی کی سفارش کی تھی۔
ایڈوکیٹ لقمان ظفر نے ذاہد آصف چوہدری ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی۔