دالبندین؛ سیکیورٹی فورسز کی اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، 4 کروڑ مالیت کا سامان ضبط

مذکورہ اسمگلنگ نیٹ ورک ریاست مخالف عناصر کو مالی وسائل، رسد اور دیگر سہولیات فراہم کرنے میں بھی ملوث تھا

کوئٹہ:

جنوبی بلوچستان کے شہر دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے غیر قانونی معیشت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کو نشانہ بنایا اور کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مذکورہ اسمگلنگ نیٹ ورک ریاست مخالف عناصر کو مالی وسائل، رسد اور دیگر سہولیات فراہم کرنے میں بھی ملوث تھا۔

کارروائی کی تکمیل کے بعد ضبط شدہ سامان کسٹم حکام کی موجودگی میں ضابطہ کار کے مطابق تلف کر دیا گیا۔

Load Next Story