قیامِ پاکستان لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں اور عزم کی لازوال داستان
تحریکِ پاکستان دراصل خوابِ آزادی سے قیامِ پاکستان تک لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں، ہجرتوں اور لازوال عزم کی روشن داستان ہے۔
پاکستان کا قیام برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور اپنے علیحدہ وطن کے حصول کے لیے دی گئی بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ قیامِ پاکستان کے حوالے سے ایک بزرگ شہری نے بتایا کہ پاکستان ہجرت کرنے والے مسلمانوں کو راستے میں المناک حالات اور بڑے پیمانے پر تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ آزادی کی اس جدوجہد میں بے شمار خاندانوں نے سخت آزمائشیں برداشت کیں۔
بزرگ شہری نے کہا کہ برصغیر کے مسلمان اپنے علیحدہ وطن میں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنا چاہتے تھے۔ مسلمانوں نے اپنے الگ وطن کے حصول کے لیے جان و مال سمیت بے شمار قربانیاں پیش کیں۔
بزرگ شہری کے مطابق پاکستان کی بنیاد رکھنے والوں کی قربانیاں آج بھی اتحاد، محنت اور وطن سے وفاداری کا پیغام دیتی ہیں۔ قیامِ پاکستان کی جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے عزم، استقامت اور قومی یکجہتی کی ایک اہم مثال ہے۔