نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں فائرنگ سے مرد اور خاتون  جاں بحق

جاں بحق مرد اور خاتون کی شناخت 40 سالہ نوید جان درانی اور 48 سالہ دل ناز بیگم کے نام سے ہوئی

فوٹو: فائل

راولپنڈی:

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز ٹو میں فائرنگ کے واقعے میں ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق فائرنگ سے ہلاکتوں کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور دونوں لاشیں پولیس کی قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پولی کلینک اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

واقعے سے متعلق پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شوہر نے خاتون کو گولی مارنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی حتمی نوعیت کا تعین پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق مرد اور خاتون کی شناخت 40 سالہ نوید جان درانی اور 48 سالہ دل ناز بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔

Load Next Story