لاہور: لڑکی کے کان سے بالی نوچنے والی ریکارڈ یافتہ ملزمہ گرفتار
لاہور میں اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے کان سے بالی نوچنے والی ریکارڈ یافتہ سنیچر ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
ملزمہ نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لڑکی کے کان سے بالی نوچ لی، جس سے لڑکی کا کان زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر اسلام پورہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کیا، جبکہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی سٹی نے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی اور 24 گھنٹوں کے اندر ملزمہ کی گرفتاری پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔