تھانے میں ذہنی معذور لڑکی کا ریپ کرنے والے پولیس افسر کا ’پوٹینسی ٹیسٹ‘ کرا کر پیش کرنے کا حکم

تھانہ غازی آباد میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کے کیس میں  عدالت نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

کینٹ کچہری لاہور  تھانہ غازی آباد میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے کیس میں  عدالت نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ ارم یوسف نے تحریری فیصلہ جاری کیا، اس میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے ملزم سے تفتیش کرنے کے لیے چودہ دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، ملزم مقدمہ میں نامزد ہے اور ملزم تفتیش کے لیے درکار ہے ۔

فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت ملزم کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتی ہے، ملزم کا پوٹینسی ٹیسٹ کرا کر اور تفتیش مکمل کر کے پیش کیا جائے ،  ملزم کو 8 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔

Load Next Story