ارشد چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
درخواست میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے
اسلام آباد:
ارشد چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
ارشد خان چائے والا نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کی خدمات حاصل کر لیں۔
اس موقع پر وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی کا کہنا تھا کہ ارشد محب وطن پاکستانی ہیں اور انہیں عدالتی آرڈر پر شناختی کارڈ مل چکا ہے، اب پاسپورٹ کے حصول کے لیے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
درخواست میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔