6 لاکھ فالوورز والے ٹک ٹاکر کا لائیو ویڈیو کے دوران بہیمانہ قتل، سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا

موٹرسائیکل پر سوار دو افراد میں سے ایک نے قریب آکر سیزر پر فائرنگ کی

میکسیکو کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر سیزر گاسٹیلم کو ریاست سینالوا کے شہر کولیاکان میں لائیو اسٹریمنگ کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سیزر گاسٹیلم دو دوستوں کے ساتھ ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ کے باہر ویڈیو بنا رہے تھے اور تینوں نے فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز جیسی نارنجی جیکٹس اور بیگ پہن رکھے تھے۔

اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار دو افراد وہاں پہنچے جن میں سے ایک نے قریب آکر سیزر پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

ریاست سینالوا کے ایک سیکیورٹی اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے۔

میکسیکو کے سیکیورٹی کابینہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گاسٹیلم کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جن میں مبینہ طور پر ایک مجرمانہ گروہ کے دھڑے کا ذکر موجود تھا۔

حکام کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سیزر گاسٹیلم کے ٹک ٹاک پر تقریباً 6 لاکھ فالوورز تھے اور وہ مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے خاصی شہرت رکھتے تھے۔

Load Next Story