پاکستانی اسپنر نعمان علی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکاشائر کا حصہ بن گئے
پاکستان کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکاشائر کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کاؤنٹی کلب لنکاشائر نے نعمان علی کو کاؤنٹی چیمپئن شپ کے رواں سیزن کے آخری چھ میچز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔
39 سالہ نعمان علی 2021 میں ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد اب تک 22 ٹیسٹ میچز میں 101 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
توقع ہے کہ وہ 20 اگست کو نارتھمپٹن شائر کے خلاف لنکاشائر کی جانب سے پہلا میچ کھیلیں گے۔
Lancashire Cricket can confirm the signing of Pakistan spinner @Ali17Noman for the remainder of this year's @CountyChamp season!
— Lancashire Cricket (@lancscricket) August 6, 2026
🌹 #RedRoseTogether
کلب کے ڈائریکٹر مارک چلٹن کا کہنا ہے کہ نعمان کا ریڈ بال کرکٹ میں شاندار ریکارڈ اور وسیع تجربہ ٹیم کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
نعمان علی نے 34 سال کی عمر میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا اور 2024 میں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 9 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔