بیوہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا درندہ صفت سفاک ملزم گرفتار
فوٹو: پولیس
لاہور پولیس نے غازی آباد کے علاقے میں بیوہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور پولیس نے بتایا کہ ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد علی زیب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے بتایا کہ ملزم نے بیوہ خاتون کو ان کے گھر میں داخل ہو کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ بیوہ خاتون کی مدعیت میں نامزد ملزم عدنان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش کے لیے کیس جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا۔
ایس پی کینٹ نے بر وقت کارروائی پر ایس ایچ او غازی آباد علی زیب اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشنز کینٹ راحیلہ اقبال نے بتایا کہ بیوہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔