25 کلوواٹ تک سولر صارفین کے لیے نیپرا کی اجازت کی شرط ختم

متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں خود منظوری دینے کی مجاز ہوں گی

کراچی:

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 25 کلوواٹ تک کے سولر صارفین کے لیے منظوری کا طریقہ کار آسان بناتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نئے قواعد کے تحت اب 25 کلوواٹ تک کے سولر سسٹمز لگانے کے لیے نیپرا سے براہ راست اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے بجائے متعلقہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں خود منظوری دینے کی مجاز ہوں گی۔

یہ فیصلہ سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کے بعد کیا گیا ہے جس کا مقصد صارفین کے لیے سولر سسٹم کی تنصیب کے عمل کو مزید سہل بنانا ہے۔
 

Load Next Story