فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں بلیک میل ارمان بلوچ کا دہشت گرد تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان

بلوچستان کے نوجوان دہشت گرد تنظیموں کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں، ارمان بلوچ

فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں بلیک میل دہشت گرد ارمان بلوچ نے دہشت گرد تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ اور دیگر عسکری تنظیموں کے افراد کا ہتھیار ڈالنے اورلاتعلقی اختیار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں بلیک میل دہشت گرد ارمان بلوچ کا کہنا تھا کہ دوست کے ساتھ روزگار کی تلاش میں ایران گیا تھا جہاں دہشت گردوں نے اغوا کرکے پہاڑوں پر منتقل کر دیا، پہاڑوں میں کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے کمانڈر قمر بروہی سے ملاقات کے بعد دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوا۔

ارمان بلوچ کے مطابق 6 ماہ تک دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رہ کر عسکری تربیت حاصل کی اورتمپ وبلیدہ میں 2 حملوں میں شریک رہا، بعد ازاں مجھے احساس ہوا کہ یہ راستہ غلط ہے تاہم تنظیم چھوڑ کر گھر واپس جانے کی خواہش پرتشدد کا نشانہ بنایا گیا، آئندہ کبھی کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوں گا اور ریاستی اداروں سے معافی کا طلبگار ہوں۔

ارمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان دہشت گرد تنظیموں کے پروپیگنڈے اور جھوٹے وعدوں کے دھوکے میں نہ آئیں، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ملک سے وفادار رہیں اور ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے زندگی گزاریں۔

نوجوانوں کی فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی در اصل دہشت گرد تنظیم کے پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کو مسترد کرتی ہے۔

Load Next Story