زینڈایا اور ٹام ہالینڈ کی برطانیہ کے لگژری ہوٹل میں خفیہ ویڈنگ پارٹی

شادی کی پارٹی میں ٹام ہالینڈ کے تینوں بھائی سام، ہیری اور پیڈی بھی شریک ہوئے جنہوں نے سیاہ ٹکسیڈو پہن رکھے تھے۔

ٹام ہالینڈ اور زینڈایا نے برطانیہ کے لگژری فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی کی خوشی میں خفیہ ویڈنگ پارٹی رکھی۔

ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ اور اہلیہ زنڈایا نے اپنی شادی کی خوشی میں 4 اگست کو برطانیہ کے علاقے سرے میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل بیوربروک میں خاندان اور قریبی دوستوں کے لیے ایک نجی تقریب کا اہتمام کیا۔

شادی کی پارٹی میں ٹام ہالینڈ کے تینوں بھائی سام، ہیری اور پیڈی بھی شریک ہوئے جنہوں نے سیاہ ٹکسیڈو پہن رکھے تھے جن پر وائلڈ پھولوں کی سجاوٹ کی گئی تھی۔

اس جوڑے نے اب تک اپنی شادی کی تفصیلات عوامی سطح پر شیئر نہیں کیں۔ زنڈایا اس سے قبل کہہ چکی ہیں کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنا چاہتی ہیں۔

Load Next Story