آزاد جموں و کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ: 2 اضلاع میں پولنگ ملتوی

فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر

مظفرآباد:

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع پونچھ اور ضلع پلندری میں پولنگ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کے مطابق سیکرٹری داخلہ حکومت آزاد کشمیر کی رپورٹ میں پونچھ اور سدھنوتی میں امن و امان سے متعلق خدشات ظاہر کیے گئے ہیں جس کے باعث ان اضلاع کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ نہیں ہوگی۔

دوسری جانب ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک حلقے میں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 10 اگست کو ہی پولنگ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال اور بعض سیاسی شخصیات و امیدواروں کی جانب سے دی گئی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئی تاریخ اور نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول کا اعلان حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔

 

آزاد جموں کشمیر عام انتخابات کا تیسرا مرحلہ 

ضلع پونچھ اور ضلع پلندری میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انتخابات موخر ، ترجمان الیکشن کمیشن 

سیکرٹری داخلہ حکومت آزادکشمیر کی رپورٹ کے مطابق پونچھ اور سدھنوتی میں امن وامن کی صورتحال بارے تحفظات ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن 

ضلع پونچھ اور ضلع پلندری کے انتخابی حلقوں میں 10 اگست کو  پولنگ منعقد نہیں ہوگی، ترجمان الیکشن 

ضلع باغ کے تین انتخابی حلقوں اور ضلع حویلی کے ایک حلقہ  میں حسب سابق پولنگ 10 اگست کو ہوگی

انتخابات موخر کرنے کا فیصلہ  امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تحفظات اور بعض سیاسی شخصیات اور اُمیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواستوں کے پیش نظر کیا گیا۔


انتخابات کی نںٔی تاریخ کا اعلان اور نظر ثانی شدہ شیڈول کا اعلان حالات کا جائزہ لینے اور تمام متعلقہ امور کو مدنظر رکھتے ہوئے بعد ازاں کیا جائے گا

انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا تاکہ انتخابات کا انعقاد آزادانہ ، منصفانہ شفاف اور پرامن ماحول میں یقینی بنایا جاسکے،ترجمان الیکشن کمیشن

Load Next Story