امریکا: جینیاتی ترمیم سے الرجی پیدا نہ کرنے والے کتے تیار

جینیاتی طور پر ترمیم شدہ کتے امریکی کمپنی کنڈریڈ کمپینین سائنسز نے تیار کیے

(تصویر: اے پی)

امریکا کے سائنس دانوں نے CRISPR جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے بیگل نسل کے کتے تیار کیے ہیں جن میں وہ اہم پروٹین موجود نہیں جو بہت سے افراد میں کتوں سے الرجی کا سبب بنتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ جینیاتی طور پر ترمیم شدہ کتے (جن کے نام بیلی اور الفی ہیں) امریکی کمپنی کنڈریڈ کمپینین سائنسز نے تیار کیے ہیں۔

کمپنی کے بانی اور جینیات کے ماہر میٹ واکر (جو خود کتوں سے الرجی کا شکار ہیں) نے بتایا کہ ان کتوں کے جینز میں تبدیلی کے بعد وہ ان کے ساتھ بغیر کسی الرجی کی علامت کے وقت گزارنے میں کامیاب رہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو عام استعمال کے لیے متعارف کرانے سے پہلے مزید طویل المدتی تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ جینیاتی ترمیم کے جانوروں کی صحت پر ممکنہ اثرات کا جائزہ لیا جا سکے اور اس طریقہ کار کو وسیع پیمانے پر قابلِ عمل بنایا جا سکے۔

دوسری جانب بعض ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر الرجی پیدا نہ کرنے والے کتے عام ہو گئے تو ممکن ہے کہ لوگ جانوروں کی پناہ گاہوں (شیلٹرز) سے کتے گود لینے کے بجائے جینیاتی طور پر تیار کیے گئے کتوں کو ترجیح دیں۔

Load Next Story