چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں

وزیراعظم شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں کا بیرسٹر گوہر سے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد:

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق انکی والدہ مرحومہ کی‏ نماز جنازہ بروز ہفتہ 8 اگست 4.00 بجے گاؤں ڈگر ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔ 

دریں اثنا وزیر اعظم شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماؤں نے بیرسٹر گوہر سے انکی والدہ کی وفات پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے مرحومہ کی بلندیٔ درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا  کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں بیرسٹر گوہر علی خان اور انکے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی بیرسٹر گوہر سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے بھی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا گیا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اس انتہائی غم کی گھڑی میں پاکستان تحریکِ انصاف کی پوری قیادت، اراکینِ پارلیمان، رہنما اور کارکنان بیرسٹر گوہر خان اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

Load Next Story