وفاقی وزیر احسن اقبال کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، ملکی حالات پر بریفنگ کی پیشکش

حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ناجائز منافع خوری اور بھتہ خوری کا سلسلہ بند کرے، نائب امیر جماعت اسلامی

لاہور:

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے تناظر میں ملکی حالات پر بریفنگ دینے کی پیشکش کی۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ناجائز منافع خوری اور بھتہ خوری کا سلسلہ بند کرے۔ جماعت اسلامی کا احتجاج رنگ لائے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دریں اثنا، لیاقت بلوچ نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

Load Next Story