نیا جیمز بانڈ کون ہو گا؟ کم عمر اداکار کی تلاش، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

فلم کی شوٹنگ 2027 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

یہ سوال گزشتہ کئی برسوں سے مداحوں اور فلمی دنیا میں زیرِ بحث ہے مگر اب ایمیزون ایم جی ایم کی جانب سے نئے 007 کے انتخاب کا عمل آخری مرحلے میں پہنچتا دکھائی دے رہا ہے۔

فلم کی پروڈیوسر ایمی پاسکل نے ’ڈیڈ لائن‘ کو بتایا ہے کہ 2026 کے اختتام سے پہلے نئے جیمز بانڈ کے نام کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ 

رواں ماہ اداکاروں کے ایک اور مرحلے کے آڈیشنز متوقع ہیں جبکہ ہدایتکار ڈینس ویلینیو کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے کہ وہ بعض اداکاروں سے براہِ راست رابطہ کر رہے ہیں۔

نئے جیمز بانڈ کے لیے کیا خصوصیات دیکھی جا رہی ہیں؟

پروڈیوسر ایمی پاسکل کے مطابق ڈینیئل کریگ کے بعد جیمز بانڈ کا کردار ادا کرنا آسان نہیں ہو گا اور نئے اداکار میں کچھ نیا، منفرد اور دلچسپ دکھائی دینا چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق اس بار تلاش نسبتاً کم معروف برطانوی یا آئرش اداکاروں پر مرکوز ہے، جن کی عمر ممکنہ طور پر 20 یا 30 تک ہو۔

فلم کی تفصیل

نئی فلم جیمز بانڈ فرنچائز کا مکمل ری بوٹ ہو گی اور اس کا تعلق ڈینیئل کریگ کی فلموں کی کہانی سے نہیں ہو گا۔

فلم کی شوٹنگ 2027 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔

Load Next Story