کیا خوشدل شاہ پاکستان کرکٹ چھوڑنے والے ہیں؟ بیان سامنے آگیا
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی خبروں پر وضاحت پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خوشدل شاہ کی پاکستان کرکٹ چھوڑ کر امریکا کی جانب سے کھیلنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
تاہم اب خوشدل شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ان افواہوں کو جھوٹی اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاکستان کرکٹ چھوڑنے کی جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں، پاکستان میرا گھر ہے اور اپنے ملک کی نمائندگی ہمیشہ میری اولین ترجیح اور سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔
خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ برائے مہربانی ان کے بنیاد افواہوں پر یقین نہ کریں، پاکستان کرکٹ سے میری وابستگی میں کبھی تبدیلی نہیں آئی اور نہ آئے گی۔
There’s fake news going around claiming I’m leaving Pakistan cricket and it’s completely untrue. Pakistan is my home, and representing this country has always been my top priority and greatest honor. Please don’t believe these baseless rumors. My commitment to Pakistan cricket…
— Khushdil Shah (@KhushdilShah_) August 7, 2026