راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دیکر بنکاک سے لائی خاتون سے زبردستی جنسی زیادتی، ملزم گرفتار 

ملزم نے پاکستان جاکر شادی کا جھانسہ دیا، 4ماہ قبل بحریہ ٹاون میں کرایہ پر فلیٹ لیکر رہائش اختیار کی۔

راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دیکر بنکاک سے لائی خاتون سے زبردستی زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مقدمہ تھانہ روات راولپنڈی میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا،  ایف آئی آر  کے مطابق 2سال قبل بنکاک میں عامر سہیل سے ملاقات اور دوستی ہوئی، ملزم نے پاکستان جاکر شادی کا جھانسہ دیا، 4ماہ قبل بحریہ ٹاون میں کرایہ پر فلیٹ لیکر رہائش اختیار کی۔

ایف آئی آر کے مطابق اس دوران ملزم نے متعدد بار زبردستی زیادتی کی،شادی کے مطالبہ پر ٹال مٹول کرتا ریا، ملزم فلیٹ سے باہر نہیں جانے دیتا تھا،آج تشدد بھی کیا،مشکل سے بھاگ کر ڈاکٹر پاس گئی، ملزم جاتے وقت میرے پیسے بھی ساتھ لے گیا۔

ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مقدمہ کی تفتیش اسپیشل سیکچوئل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس ایس آئی او یونٹ کو سونپ دی گئی۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،  ملزم عامر سہیل کو گرفتار کرنے کے بعد تھانہ روات منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم سے واقعہ کے بارے تفتیش شروع کر دی۔

Load Next Story