عالمی میڈیا نے امریکا کی شکست تسلیم کرلی ہے، پاسداران انقلاب

مغربی تجزیوں میں بھی امریکا کی اسٹریٹیجک ہار اور اسے مشکل صورتِ حال کی طرف بڑھتا ہوا قرار دیا گیا ہے

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ غیرملکی میڈیا نے بھی ایران کے خلاف جنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "شکست" یا ناکامی کو تسلیم کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دعویٰ 8 اگست کو ایران کے قومی یومِ صحافت کے موقع پر پاسداران انقلاب کے بیان میں سامنے آیا ہے۔

بعض مغربی تجزیوں میں بھی امریکا کی اسٹریٹیجک ہار اور اسے مشکل صورتِ حال کی طرف بڑھتا ہوا قرار دیا گیا ہے.

دوسری طرف، ایران آبنائے ہرمز اور علاقائی دباؤ جیسے عوامل کے ذریعے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے جنگ کی اقتصادی اور سیاسی قیمت بڑھانے میں کامیاب رہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے نئی بڑی فوجی کارروائی روک کر مذاکرات کی طرف جانے کا اعلان کیا ہے جسے ایرانی حکام اپنی کامیابی کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔

Load Next Story