ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ تھائی لینڈ کے خلاف پیرکو کھیلے گا

ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 (پلیٹ ڈویژن) میں پاکستان نے شاندار آغاز کردیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے پہلے گروپ میچ میں پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے جاپان کے خلاف 34-58 سے کامیابی حاصل کی۔

گرین شرٹس نے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار افتتاحی فتح اپنے نام کی اور ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے پوائنٹس حاصل کیے۔

پاکستان اپنا دوسرا گروپ میچ تھائی لینڈ کے خلاف پیرکو کھیلے گا۔

دریں اثناء پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان، صدر ملک امین خان اور سیکرٹری محمد ریاض نے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو شاندار جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے مزید کامیابیوں کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Load Next Story