پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کو تاریخی سنگ میل قرار، خصوصی نغمہ جاری
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کو تاریخی سنگ میل قرار، خصوصی نغمہ جاری
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست کو طے پایا، اس تاریخی معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے۔
’’ایک اللہ، ایک رسول ﷺ، ایک قرآن، ایک کلمہ، ایک قبلہ، ایک پہچان‘‘ کے عنوان سے جاری نغمے کے بول تینوں برادر ممالک کے مشترکہ مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی ورثے کو اجاگر کرتے ہیں۔
جاری نغمے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے سفارتی کردار کو بھی قابل تعریف قرار دیا گیا ہے، نغمے میں تینوں ممالک کے باہمی اخوت اور یکجہتی کے جذبے کی ترجمانی کی گئی ہے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کو تاریخی سنگ میل قرار دیا گیا، خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 8, 2026
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ دفاعی معاہدہ 7 اگست کو طے پایا
اس تاریخی معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی نغمہ جاری کر دیا گیا ہے
’’ایک… pic.twitter.com/H0yZWsiKpf