جاپان میں زلزلے سے لرزتے آپریشن تھیٹر میں طبی عملہ مریض کی ڈھال بن گیا؛ ویڈیو وائرل

جاپان میں 6.8 شدت کے زلزلے آیا تھا جس کی ایک وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

جاپان کے اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں زلزلے کے دوران طبی عملہ مریض کی ڈھال بن گئے؛ ویڈیو وائرل

جاپان میں 6.8 شدت کے شدید زلزلے کے دوران بھی ایک لرزتے آپریشن تھیٹر میں چار مریضوں کے آپریشن جاری تھے جنھیں طبی عملے نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر مکمل کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں 28 جولائی آنے والے زلزلے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے جس نے طبی عملے کی ہمت اور مہارت کو اجاگر کردیا۔

یہ واقعہ جنوبی جزیرے کیوشو کے کُماموتو میں پیش آیا جہاں اسپتال کی عمارت زلزلے کے جھٹکوں سے لرزنے لگی اور آپریشن تھیٹر میں مریض کا بستر اور آلات بری برح ہلنے جلنے لگے تھے۔

اس دوران طبی عملے نے بے ہوش مریض کو تنہا اور بے یار و مددگار چھوڑنے کے بجائے بستر کو تھام لیا اور مریض کے گرد جمع ہو کر اسے اپنے جسم سے ڈھانپ لیا جب کہ گرتے پڑتے آلات کو پکڑ لیا تاکہ مریض کو چوٹ نہ آئے۔

رپورٹس کے مطابق ایک ڈاکٹر نے ہنگامی راستے کو محفوظ رکھنے کی کوشش کی جبکہ باقی عملہ مریض کے گرد موجود رہا اور زلزلے کے شدید جھٹکوں کے دوران اسے تحفظ فراہم کرتا رہا۔

چاروں آپریشن مکمل کیے گئے

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زلزلہ آنے کے وقت وہاں چار آپریشن جاری تھے۔ شدید جھٹکوں اور آپریشن تھیٹر میں پیدا ہونے والی افراتفری کے باوجود طبی عملے نے تمام چاروں سرجریز مکمل کیں۔

آپریشن تھیٹر کی فوٹیج میں واضح ہوتا ہے کہ طبی عملہ بھی زلزلے کے براہِ راست خطرے میں تھا، لیکن اس کے باوجود ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے سب سے پہلے آپریشن کے مریض کی حفاظت کو ترجیح دی۔

 

Load Next Story