سفیر پاکستان کی امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں، معدنیات اور سرجیکل آلات میں سرمایہ کاری پر زور

پاکستان کے معدنی وسائل میں ویلیو ایڈیشن کے لیے امریکی سرمایہ کاری ضروری ہے، سفیر رضوان شیخ

اسلام آباد:

شکاگو میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی نمایاں امریکی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی جس میں سفیر پاکستان نے معدنی شعبے اور آلات جراحی میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا۔

سفیر رضوان شیخ نے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معدنی وسائل میں ویلیو ایڈیشن کے لیے امریکی سرمایہ کاری ضروری ہے۔

سفیر پاکستان نے پاکستانی پنک نمک کی برآمد کے لیے 200 ملین ڈالر کے جاری مشترکہ منصوبے کا بھی خیر مقدم کیا جبکہ مریکل سالٹ ورکس کلیکٹو کے صدر سے ملاقات اور 200 ملین ڈالر کی پی ایم ڈی سی کے ساتھ جاری شراکت داری کے بارے میں بات چیت ہوئی۔

رضوان سعید شیخ نے نیپر ویل میں پاکستانی سرجیکل آلات کی فِنشنگ، پیکیجنگ اور ڈسٹری بیوشن مرکز کا بھی دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ سرجیکل آلات کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور ہنرمندی کے فروغ کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی توجہ سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، ہنرمندی اور ویلیو ایڈیشن پر مرکوز ہے۔

سفیر رضوان شیخ کی پاک امریکن شکاگو لینڈ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں ںے پاکستانی اور امریکی کاروباری برادری کے درمیان کاروباری روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

Load Next Story