آبنائے ہرمز سے متعلق مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں، عباس عراقچی
آبنائے ہرمز میں نئے بحری راستے قائم کیے جائیں گے، ایرانی وزیر خارجہ
فوٹو: الجزیرہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ اس وقت براہِ راست مذاکرات نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔ آبنائے ہرمز میں نئے بحری راستے قائم کیے جائیں گے۔
تاہم عباس عراقچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمان کے ساتھ مذاکرات کا مطلب آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنا نہیں ہے۔