میر رضا ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت، اغوا کا مقدمہ قتل کے مقدمے میں تبدیل

مقدمے میں قتل کی دفعات قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد شامل کی گئی

کراچی:

نوجوان تاجر کی قبر کشائی کے بعد کیے جانے والے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے پر مقدمے میں قتل عمد کی دفعہ کا اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کو نوجوان تاجر میر رضا علی کی قبر کشائی کے بعد کیے جانے والے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے پر مقدمے میں قتل عمد کی دفعہ کا اضافہ کر دیا گیا۔

فیروز آباد تھانے میں درج اغوا کے مقدمے الزام نمبر 795/20 آغوا کی دفعہ 365 کے تحت درج کیا گیا تھا جبکہ ایف آئی آر میں اب قتل عمد کی دفعہ 302 بھی شامل کر لی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں قتل کی دفعات قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی۔

دوسری جانب میر رضا قتل کی تحقیقات کے لیے نئی تحقیقاتی ٹیم ازسرنو تفتیش کا آغاز کرے گی۔ نئی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ، لواحقین اور دیگر متعلقہ افراد سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی، شواہد کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ

Load Next Story