جعلی امریکی پی آر کارڈ پر سعودی عرب کا سیاحتی ویزا حاصل کرنے والا مسافر آف لوڈ

ملزم نے نے حسین نامی ایجنٹ کو 2 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کر کے ویزا حاصل کیا، حکام

فوٹو: فائل

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی امریکی پرمیننٹ ریزیڈنس کارڈ کی بنیاد پر سعودی عرب کا ٹورسٹ ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز PK-841 کے ذریعے سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کو روک لیا گیا، جس کا تعلق ضلع پشاور سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی اور غلط بیانی پر مبنی امریکی پرمیننٹ ریزیڈنس کارڈ کے ذریعے سعودی عرب کا ٹورسٹ ویزا حاصل کیا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں مسافر نے بتایا کہ اس نے حسین نامی ایجنٹ کو 2 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کر کے ویزا حاصل کیا۔ ایف آئی اے نے مسافر کو آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Load Next Story