یمنی فورسز کا حوثیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ

حوثیوں نے فوری طور پر ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے

یمنی حکومتی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنوب مغربی صوبے عدالی میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کیے جس میں بھاری جانی نقصان ہوا اور فوجی سازوسامان تباہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی لیڈرشپ کونسل کے رکن عبدالرحمان المحرامی کی سربراہی میں جنوبی مسلح افواج نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ یمنی فورسز نے شمالی عدالی میں باب غلق، الفخر اور مارس کے محاذوں پر حوثیوں کے ٹھکانوں، فوجی بیرکوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ حملوں میں حوثی بیرکوں، خندقوں، سرنگوں اور فوجیوں کے ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ فوجی گاڑیوں اور آلات کو بھی نقصان پہنچا۔

بیان کے مطابق یہ حملے حوثی فوجیوں کی نقل و حرکت اور اگلے مورچوں پر کمک کے جواب میں کیے گئے تھے اور ان کا مقصد کسی بھی ایسی سرگرمی کا مقابلہ کرنا تھا جو عد دالی میں ان کی پوزیشنوں کو خطرہ لاحق ہو۔

دوسری جانب حوثیوں نے فوری طور پر ان دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Load Next Story