لاہور؛ قریبی رشتےدار کی 12 سالہ بچی کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی، ملزم گرفتار

ملزم بچی کو درسگاہ چھوڑنے کے بہانے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا تھا، پولیس

لاہور:

مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے قریبی رشتے دار کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بچی کو درسگاہ چھوڑنے کے بہانے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور گن پوائنٹ پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مصری شاہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ملزم عبد الستار کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق رشتے دار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او مصری شاہ اور ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سٹی نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔

Load Next Story