کراچی: نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 53 لاکھ کی چوری کی واردات، آپریشن منیجر ملوث نکلا

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور چوری شدہ رقم برآمد کر لی گئی ہے، پولیس

کراچی میں 7 اگست کی درمیانی رات آرام باغ روڈ پر واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے کی چوری کی واردات میں بینک کا آپریشن منیجر ہی ملوث نکلا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور چوری شدہ رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق چوری کی واردات میں بینک کا آپریشن منیجر اور اس کا دوست ملوث نکلا، ملزمان نے اے ٹی ایم کا لاک کھول کر53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری کیے تھے، ملزمان نے اے ٹی ایم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے پر چیونگم بھی لگائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بینک آپریشن منیجر نے چوری شدہ رقم دوست کے پاس رکھوائی، ملزمان سے 29 لاکھ 74 ہزار کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔

Load Next Story