میر رضا قتل کیس میں مبینہ غفلت کوتاہی، دو پولیس افسران معطل

کراچی پولیس نے دونوں افسران کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

کراچی:

وزیر داخلہ سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے نوجوان تاجر کے گھر پہنچنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی  کراچی نے ڈی ایس پی شاہراہ فیصل اور ایس ایچ او گلستان جوہر کو معطل کردیا جبکہ ایس ایچ او کے عہدے میں تنزلی بھی کردی گئی ۔

پولیس ذرائع کا کہنا کہ ہے کہ ڈی ایس پی شاہراہ فیصل اور ایس ایچ او گلستان جوہر کو میر رضا قتل کیس میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر معطل کیا گیا۔ 

تاہم کراچی پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ دونوں افسران کو کیوں برطرف کیا گیا ہے ۔ 

ترجمان ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے اعلامئے میں صرف بتایا گیا ہے کہ دونوں افسران کو فرائض میں غفلت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر برطرف کیا گیا ہے ۔

ترجمان کراچی پولیس کی جانب سے جاری اعلامئے کے  مطابق  ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ایس ڈی پی او شاہراہِ فیصل، ایسٹ زون محمد ارشد آفریدی کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جبکہ ایس ایچ او گلستانِ جوہر، ڈسٹرکٹ ایسٹ سب انسپکٹر کامران قریشی کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں فوری طور پر معطل کرنے اور ان کے عہدے میں تنزلی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا ہے کہ محکمانہ نظم و ضبط، فرائض میں غفلت اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر قواعد کے مطابق بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ

Load Next Story