آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پولنگ سے قبل ہی گن پوائنٹ پر بیلٹ پیپرز چھین لیے گئے

پولنگ اسٹیشن مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق احمد منہاس کا آبائی پولنگ اسٹیشن ہے

فوٹو: فائل

باغ:

باغ آزاد کشمیر کے بنی منہاساں پولنگ اسٹیشن پر پولنگ شروع ہونے سے قبل ہی مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر بیلٹ پیپرز چھین لیے گئے۔

پریذائڈنگ آفیسر کے مطابق مسلح افراد نے پولنگ کے آغاز سے پہلے پولنگ اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر بیلٹ پیپرز اپنے قبضے میں لے لیے۔

ذرائع کے مطابق بنی منہاساں پولنگ اسٹیشن مسلم لیگ ن کے امیدوار مشتاق احمد منہاس کا آبائی پولنگ اسٹیشن ہے۔

پولنگ اسٹیشن کے آغاز سے قبل ہی پولنگ اسٹیشن نمبر 4 اور 7 پر چار چار سو سے زائد بوگس ووٹس ڈال دیے گئے.

واقعے کے باعث پولنگ کے عمل اور انتخابی سامان کی سکیورٹی سے متعلق سوالات اٹھ گئے ہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات اور بیلٹ پیپرز کی تعداد کے حوالے سے معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔

Load Next Story