پاکستان کے ساحل کے قریب 4.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

زلزلے کا مرکز کیٹی بندر سے 156 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا، پی ایم ڈی

کراچی:

پاکستان کے ساحل کے قریب سمندر میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلہ صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 4.5 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔

پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز کیٹی بندر سے 156 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کسی ساحلی شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

Load Next Story