پاکستان کیخلاف افغان طالبان کو دی گئی بھارتی ناقص ٹیکنالوجی بھی ناکام 

افغانستان سے جون اور جولائی2026 کے دوران  خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 9 ڈرونز حملے کیے گئے

شکست خوردہ بھارت کی افغان طالبان رجیم کی سرپرستی اور پاکستان میں ڈرونز حملوں کےعزائم خاک میں مل گئے۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ نے بھارت کے پاکستان کیخلاف استعمال کیلئے طالبان رجیم کو دئیے گئے ناقص ڈرونز کی قلعی کھول دی

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق افغانستان دہشت گردوں کا گڑھ بن چکا ہے جہاں 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔ دہشت گردوں کیلئے محفوظ ماحول بھارتی ریاستی دہشت گردی کے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

افغانستان سے جون اور جولائی2026 کے دوران خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 9 ڈرونز حملے کیے۔ برآمد شدہ ان ڈرونز کی رینج 50سے270کلومیٹر تک ہے جو5کلو گرام تک کا وزن اٹھا سکتے ہیں۔ بھارت کی جانب سے دیئے گئے یہ ڈرونز تکنیکی نوعیت کے لحاظ سے کم درجے کےہیں جن کی صلاحیت بہت محدود ہے۔

تاہم پاکستان کے پاس ان ڈرونز سے نمٹنے کیلئے مضبوط دفاعی نظام اور سافٹ کل اور ہارڈ کلِ کی صلاحیت موجود ہے جس سے فضا میں ناکارہ بنایا جا سکتا ہے۔

Load Next Story