کراچی میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کی پیشگوئی، بوندا باندی کا بھی امکان
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے
کراچی:
شہر قائد میں آج معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق صبح و رات کے اوقات میں پھوار یا بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔
کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔
واضح کراچی میں رواں ماہ کے دوران کسی بھی مون سون سسٹم کے اسپیل کے اثر انداز ہونے کا امکان نہیں ہے۔