ورلڈ کپ کے لیے ابھی تک تو میں ہی کپتان ہوں، شاہین آفریدی

نیشنل چیمپئنز کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ابھی تک تو میں ہی قومی ٹیم کا کپتان ہوں اور نیشنل چیمپئنز کپ سے ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب میں مدد ملے گی۔

ملتان میں نیشنل چیمپئنز کپ کی ٹرافی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ابھی تک تو ورلڈ کپ کے لیے میں ہی کپتان ہوں اور نیشنل چیمپئنز کپ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور ورلڈ کپ اسکواڈ تشکیل دینے میں آسانی ہوگی۔

نیشنل چیمپئنز کپ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلوز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔

لیگ مرحلے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں 18 اگست کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

چاروں ٹیموں کی قیادت بالترتیب شاداب خان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ تمام میچز ڈے نائٹ ہوں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔

 

Load Next Story