پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اوگرا نے جمعے کو جاری کردہ قیمتوں کو 11 اگست کیلیے برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
فوٹو فائل
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اوگرا نے 11 اگست کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو جمعے کے روز اعلان کردہ نرخ پر برقرار رکھا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت 327روپے 62پیسے پر برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپٰڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 380 روپے 86 پیسے پر برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ اوگرا نے جمعے کے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا 10 اگست کی رات تک کیلیے اعلان کیا تھا۔