سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق ایرانی صدر کا بڑا بیان سامنے آگیا

دو روز قبل اسرائیلی میڈیا کے پروپیگنڈے کے جواب میں مجتبیٰ خامنہ ای کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی

آبنائے ہرمز کے معاملے پر بڑھتی کشیدگی کے دوران ایران نے امریکی دھمکیوں کا سخت جواب دیا۔ 

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای مارچ میں اپنے والد کی جگہ اس منصب پر فائز ہونے کے بعد سے تاحال منظر عام پر نہیں آئے ہیں جس کے باعث قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے ’اِسنا‘ کے مطابق صدر مسعود پزیشکیان جنھوں نے اس قبل یہ بیان دیا تھا کہ سپریم لیڈر سے بالمشافہ ملاقات اب بہت مشکل ہوگئی ہے، نے ایک اہم بیان جاری ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے انھیں مکمل طور پر صحت مند قرار دیا۔

انھوں نے بتایا کہ حال ہی میں مجتبیٰ خامنہ ای سے ایک انتہائی اچھی ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں نے تقریباً 7 سے 8 گھنٹے تک گفتگو کی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ جو شخص مسلسل کئی گھنٹے بیٹھ کر گفتگو کرسکتا ہو اسے صحت کے مسائل لاحق نہیں ہوسکتے۔

خیال رہے کہ اتوار کو ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نیوز نے بھی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مجتبیٰ خامنہ ای ایک وفد سے گفتگو کر رہے ہوتے ہیں اور صحت مند دکھائی دے رہے تھے۔

تاہم اس ویڈیو کی تاریخ اور مقام واضح نہ ہونے کے باعث مزید قیاس آرائیوں نے جنم لیا تھا جس کے بعد اب ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے ملاقات اور صحت سے متعلق بیان نے ابہام دور کردیا ہے۔

واضھ رہے کہ یہ ویڈیو ایسے دعووں کے بعد سامنے آئی تھی جن میں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

 

Load Next Story