کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس دو پاکستانی بھائیوں نے تیار کیا تھا

یہ کمپیوٹر وائرس نقصان دہ ہونے کے بجائے دفاعی پہلو رکھتا تھا

یہ بات کافی سارے پاکستانیوں کیلئے حیرانی کا باعث ہوگی کہ دنیا کا پہلا کمپیوٹر وائرس پاکستانی شہریوں نے تیار کیا تھا۔

جی ہاں، کمپیوٹر وائرس جو معروف ٹیک کمپنیوں، ماہرین یہاں تک کہ کبھی کبھی قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن جاتا ہے، اُسے سب سے پہلے دو پاکستانی بھائیوں نے تیار کیا تھا۔

دنیا کا پہلا پی سی بوٹ سیکٹر وائرس، جس کا نام "برین" ہے، جنوری 1986 میں لاہور میں دو بھائیوں باسط فاروق علوی اور امجد فاروق علوی نے بنایا تھا۔

بھائیوں نے یہ وائرس دراصل ان کے میڈیکل سافٹ ویئر کی غیر قانونی کاپی (پائریسی) کو روکنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔

یہ کمپیوٹر وائرس نقصان دہ ہونے کے بجائے دفاعی پہلو رکھتا تھا۔ یہ وائرس 5.25 انچ فلاپی ڈسک کے ذریعے اُس وقت پھیلتا تھا جب سافٹ ویئر کی غیر مجاز کاپیاں بنائی جاتی تھیں۔

"برین" وائرس بھائیوں کی دکان کے ایڈریس اور فون نمبرز کے ساتھ ایک پوشیدہ کاپی رائٹ پیغام پر مشتمل ہوتا تھا۔ یہ وائرس کمپیوٹر کے ڈیٹا کو نہیں اُڑاتا تھا اور نہ ہی سسٹم کریش کرتا تھا۔

Load Next Story