سلمان اکرم راجا پر بالکل بے بنیاد اور بے سر و پا الزام لگایا گیا، وکیل علیمہ خان

سلمان اکرم راجا پاکستان کے وہ وکیل ہیں جو وکالت سے ماہانہ کروڑوں روپے کماتے تھے،

راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجا پر بالکل بے بنیاد اور بے سر و پا الزام لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا پاکستان کے وہ وکیل ہیں جو وکالت سے ماہانہ کروڑوں روپے کماتے تھے، تاہم انہوں نے وکالت چھوڑ کر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ سلمان اکرم راجا پیسہ کمانے کے بجائے سیاست میں خدمت کے لیے آئے ہیں، جو لوگ انہیں جانتے ہیں وہ ان کی قربانیوں سے بخوبی واقف ہیں۔

فیصل ملک نے کہا کہ علیمہ خان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گی اور ان کے کیس کی سماعت ہوگی۔ علیمہ خان کی ہدایت ہے کہ ان کا کیس مکمل طور پر ختم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس میں باقی معاملات پر آج عدالت سے کارروائی آگے بڑھانے کی استدعا کریں گے۔ عدالت سے استدعا ہوگی کہ کیس کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے، امید ہے عدالت اس کیس میں جلد فیصلہ کرے گی۔

Load Next Story