شہود علوی کے گھریلو خواتین سے متعلق تبصرے پر بحث چھڑ گئی
پاکستانی سینئر اداکار و ہدایتکار شہود علوی کے گھریلو خواتین سے متعلق تبصرے پر بحث چھڑ گئی۔
شہود علوی حال ہی میں مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اداکاراؤں لیلیٰ زبیری اور فہیمہ اعوان کے ساتھ ازدواجی تعلقات اور میاں بیوی کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل پر گفتگو کی۔
تاہم گھریلو خواتین کے بارے میں ان کے بعض تبصروں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
شہود علوی نے کہا کہ بعض اوقات شوہروں کی گھر سے باہر مصروفیات اور دفتر کے ماحول کی وجہ سے ان کی توجہ بیوی سے ہٹ سکتی ہے۔
ان کے مطابق گھر میں زیادہ وقت گزارنے والی خواتین کے لباس یا جسم سے کھانے پکانے میں استعمال ہونے والی ادرک اور لہسن کی بو آ رہی ہوتی ہے جبکہ دفتر میں آس پاس خواتین پرفیومز لگائے ہوئے ہوتی ہیں۔
فہیمہ اعوان نے رشتوں کے مسائل میں تھراپی لینے کی بات کی تو شہہود علوی نے مذاقاً کہا کہ کہیں تھراپسٹ بیوی کو ہی اپنے ساتھ نہ لے جائے۔