صدر مملکت کی توثیق؛ ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی اور مدت میں توسیع کے نوٹسز جاری

وزارت قانون نے صدر کی منظوری کے بعد مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے

صدر مملکت کی جانب سے توثیق کے بعد ہائی کورٹس میں ججز کی تعیناتی اور مدت میں توسیع کے نوٹسز جاری کردیے گئے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ کی مستقل جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اسی طرح لاہور ہائی کورٹ کے لیے عامر اجمل ملک، اسد علی باجوہ، بیرسٹر محمد عثمان غنی اور راشد چیمہ کی ایڈیشنل جج تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ساتھ ہی لاہور ہائی کورٹ کے لیے غلام سرور نہیج، خالد ابن عزیز اور محمد اجمل خان کی ایڈیشنل جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ محمد امجد پرویز، منور اقبال دگل، شیریں عمران اور سید فرہاد علی کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوئے۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے لیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اللہ داد روشن کی ایڈیشنل جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ محمد رؤف عطا اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالقیوم لہری کی ایڈیشنل جج تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت قانون نے صدر کی منظوری کے بعد مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔ جس میں سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس خالد حسین شاہانی کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے لیے محمد ہمایوں خان، سریش کمار اور ڈاکٹر شاہ نواز میمن کی بطور جج تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے ایاز شوکت، شاہ رخ ارجمند اور عمر مجید ملک کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے گئے۔

پشاور ہائی کورٹ کی جسٹس فرخ جمشید اور جسٹس انعام اللہ خان کی مستقل جج تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صبعت اللہ خان اور جسٹس اورنگزیب کی بطور مستقل جج تعیناتی کے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوئے۔

Load Next Story