کل حامد میر نے انٹرویو نشر کرنے پر اسٹینڈ لیا، عمران خان کے معاملے پر عدلیہ اسٹینڈ لے، سہیل آفریدی
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کل صحافی حامد میر نے میرا انٹرویو نشر کرنے کے حوالے سے اسٹینڈ لیا، عمران خان کے معاملے پر عدلیہ اسٹینڈ لے۔
وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے سلمان اکرم راجا اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحت پر سیاست نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی صحت کے حوالے سے بات نہیں کی، نواز شریف کے جب پلیٹس جعلی گرے تھے تب بھی ہم نے ان کے ساتھ ہمدردی کی تھی، ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے کل کو ان کے ساتھ ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے صحافی خبر بتا رہے ہیں، ہمیں تشویش ہے بانی کی صحت کے حوالے سے، کل حامد میر نے پروگرام چلانے پر اسٹینڈ لیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ایک بندے نے اسٹینڈ لیا، اسی طرح عدلیہ بھی اسٹینڈ لے، 27 ستمبر کو عوام نکلے گی، نوجوان نکلیں گے، میں نے نوجوانوں کی آنکھوں میں انقلاب کی چمک دیکھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کو اس بار کوئی نہیں روک سکے گا ، میں بھی نہیں روکُ سکوں گا، آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ آپ کو کس کے ساتھ کھڑا کونا ہے۔
اس موقع پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری رجسڑار سپریم کورٹ سے ملاقات ہوئی ہے، ہم نے ان سے ڈیمانڈ کی کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز کو فی الفور سنا جائے، ان کی بہنوں اور معالجین سے ان کی ملاقات ہو، ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ اگلے ہفتے تمام کیسز لگا دیئے جائیں گے، اس حوالے سے کازلسٹ لگا دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی چئیرمین کی معلجین سے ڈیرھ سال سے ملاقات نہیں ہوئی، اس کا کوئی جواز نہیں ہے، سیاست کی بات کرنا ان کا حق ہے لیکن ان کی صحت کے پیش نظر ہم کہتے ہیں کہ وہ نہیں کریں گے سیاسی بات، اگلے ہفتے ہم عدالت کے سامنے رکھیں گے اور ہمیں امید ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے حوالے سے ریلیف دیں گے۔