بیٹی سے زیادتی؛ مجرم باپ کو عمر قید بامشقت اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا

عدالت نے مجرم کو ایک لاکھ جرمانے کی رقم متاثرہ لڑکی کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا

فوٹو: فائل

کراچی:

عدالت نے بیٹی سے زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر باپ کو  عمر قید بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

سیشن عدالت وسطی  کے جج مرزا توصیف احمد کے روبرو باپ کی سگی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے  کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم زبیر کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت کی سزا سنادی۔

عدالت نے مجرم کو ایک لاکھ جرمانے کی رقم متاثرہ لڑکی کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

ملزم کے خلاف جرم پراسیکیوٹر حنا شمس کی جانب سے عدالت میں ثابت کیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ بیوی کے انتقال کے بعد ملزم اپنی بیٹی سے زیادتی کرنے لگا۔ ملزم بیٹی کو نیند کی گولیاں کھلا کرنے غلط فعل سرانجام دیتا تھا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم بیٹی کو فروخت کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔ ایک دن بڑی بیٹی نے ملزم کو حرکت کرتے دیکھا تو نانی کو بتادیا، جن کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ سپر مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق میڈیکل رپورٹس نے استغاثہ کیا موقف کو مضبوط کیا اور مجرم کو سزا تک پہنچایا۔

Load Next Story