عمران خان سے ملاقات کرادی جائے تو سیاسی بات نہیں کریں گے، کسی کا نام نہیں لیں گے، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے خبریں ٹاوٹس کے ذریعے پھیلائی جارہی ہیں، ٹاوٹس نے ایک ہی چیز نکالی بلڈ پریشر چڑھ گیا

عمران خان کی بہن علیمہ خان  نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات کے اوپر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، ہم نام بھی نہیں لینگے کبھی نہیں لینگے، ہم نے ملاقات کے بعد کبھی سیاسی گفتگو نہیں کی ہے۔

علیمہ خان نے بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے خبریں ٹاوٹس کے ذریعے پھیلائی جارہی ہیں، ٹاوٹس نے ایک ہی چیز نکالی بانی پی ٹی آئی کو بلڈ پریشر چڑھ گیا، یہ ٹیسٹ رن ہے پہلے کہیں ان کو بلڈ پریشر چڑھ گیا پھر کہیں گے انکو کچھ ہوگیا۔

علیمہ خان نے کہا کہ  مجھے صبح کسی نے ایک خبر بھیجی بانی کو جیل میں ختم کردیا گیا، یہ خبریں کہاں سے آرہی ہیں انکے ہاتھ بھی کانپ رہے ہیں ہونٹ بھی کانپ کررہے ہیں وغیرہ وغیرہ، ہمارے خاندان میں کسی کو بلڈ پریشر کا کوئی مسلہ نہیں، ہمیں بتایا گیا بانی کی بلڈ پریشر ڈوز ڈبل کردی گئی جس بندے کا بلڈ پریشر کا مسلہ ہی نہیں ڈبل ڈوز کہاں سے دی گئی، اندر سے جو بھی خبریں پھیلائی جارہی ہیں یہ ساری شیطانی ہے۔

عمران خان کی بہن  کا کہنا تھا کہ  ہم ہر ہفتے امید سے آتے ہیں ملاقات ہوجائے گی، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے خبروں میں صداقت ہوتی تو گردش نہ کرتیں، جسطرح حالات تبدیل ہورہے ہیں لگتا ہے 27 ستمبر سے پہلے لوگ نکل آئینگے، میں نے سنا ہے تاریخ تبدیل کرکے 14 اگست کی تاریخ دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کی تاریخ اپنی جگہ ہے 14 کو  ڈی چوک کی کال دی گئی ہے، ہم نے ملاقات کے بعد کبھی سیاسی گفتگو نہیں کی ہے، ہم سہیل آفریدی کے بیان سے متفق ہیں ہم ابھی بھی سیاسی بات نہیں کرینگے اگر ملاقات دینگے، بانی پی ٹی آئی ہمارا بھائی ہے انکا پیغام ہمارے لئے اہم ہے، کسی سرکاری افسر کا نام لینا سیاست نہیں ہے۔

ہماری ملاقات کے اوپر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، ہم نام بھی نہیں لینگے کبھی نہیں لینگے،  ملاقاتوں کیلئے ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا فیصلہ ہے سپرینڈنٹ کو کیوں درخواست دینگے،  پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں تو کیا ہوگیا، پارٹی میں کسی بات پر اگر اختلاف ہوتا ہے تو کوئی بڑی بات نہیں، مشال یوسفزئی اور سلمان اکرم راجہ کی آڈیو کےبارے مجھے نہیں معلوم یہ غیر متعلقہ باتیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کال دینے کا کام پارٹی کا ہے انہوں نے دے دی ہے، ہمارے پاس مصدقہ خبر یہ ہے ہم نے ہائیکورٹ کے ذریعے 4 کتابیں بھیجی تھیں جن میں سے چار کتابیں واپس آئی ہیں، مارچ سے ہماری ایک ہی ڈیمانڈ ہے بانی کو ہسپتال منتقل کریں انکا علاج ذاتی ڈاکٹرز سے کرائیں، ہم بانی کی صحت کے حوالے سے خبروں کی کیسے تصدیق یا تردید کریں ہمیں کچھ معلوم ہی نہیں۔

Load Next Story